چین (جیوڈیسک) چین کے جنوب مغربی علاقے میں لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آکر پرائمری سکول کے اٹھارہ طلبہ مٹی کے تودے میں دب گئے۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق واقعہ زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں پیش آیا جہاں پرائمری سکول کی عمارت اور دو فارم ہائوس مٹی میں دب گئے۔ اس کے علاوہ ایک مزید شخص بھی ملبہ میں دب گیا ہے۔ جنھیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ واضع رہے کہ زین ہی نامی گائوں میں سمتبر میں آنے والے زلزلہ سے 81 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔