چین میں شنگھائی ہائی کورٹ نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت سنا دی ۔ شنگھائی ہائی کورٹ میں موت کی سزا پانے والے چھتیس سالہ سید زاہد حسین شاہ کو گذشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا۔ ہائی کوٹ سے موت کی سزا آنے کے بعد ان کے ورثا کی جانب سے سپریم پیپلز کورٹ بیجنگ میں درخواست دائر کی، لیکن وہاں بھی موت کی سزا کو برقرار رکھا گیا۔ ورثا کا کہنا تھا کہ سید زاہد حسین شاہ نے منشیات اسمگلنگ جیسا کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا وہ بے گناہ ہیں، ان کاکہنا تھا کہ سزائے موت کیخلاف پاکستانی حکومت سے بھی اپیل کی تھی۔ لیکن انہوں بھی کوئی مدد نہیں کی۔