چین 🙁 جیو ڈیسک) چین میں کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر بو ژیلائی کو برطرف کرکے نائب وزیر اعظم ژینگ دی چیانگ کو مقرر کر دیا گیا ہے۔
چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق بوژیلائی گانگ کوین شہر میں جماعت کے رہنما تھے اور برطرفی کی وجہ ان کے خلاف اسکینڈل تھا۔بو نیشنل کانگرس کی پولیٹبرو اسٹینڈنگ کمیٹی کی سربراہی کے لیے مضبوط امیدوار تھے تاہم ان کی ساکھ پر اس وقت سے شک کا اظہار کیا جا رہا تھا جب ان کے ایک قریبی ساتھی اور پولیس چیف، وینگ لی جن نے اطلاعات کے مطابق سیاسی پناہ کے حصول کے لیے امریکی قونصلیٹ کا دورہ کیا تھا۔