چین نے جہاز پر لڑاکا طیارہ اتارنے کی صلاحیت حاصل کر لی

China

China

چین (جیوڈیسک) چین میں لڑاکا طیارے نے ملک کے پہلے بحری بیڑے پر کامیابی سے لینڈنگ کی ہے ۔ چین نے طیارہ بردار جہاز پر لڑاکا جیٹ طیاروں کی لینڈنگ اور اڑان کی صلاحیت حاصل کر لی ہے ۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق لڑاکا طیارے جے ففٹین نے ملک میں تیار کردہ پہلے طیارہ بردار جہاز پر کامیابی سے لینڈنگ اور ٹیک آف کیا ہے ۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارم اور جی ففٹین نے کامیابی سے تمام مراحل طے کئے ہیں۔ جے ففٹین طیارہ ہوا سے ہوا میں اور ہوا سے زمین پر میزائل داغنے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔ یہ طیارہ جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ گائیڈڈ بم داغنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔ چین میں تیار کردہ پہلے بحری بیڑے کو سمتبر میں فورس میں شامل کیا جائے گا ۔