چین نے پاکستانی ایٹمی پلانٹ پر مغربی دباؤ مسترد کردیا

china

china

چین : (جیو ڈیسک) چین نے مغربی ممالک کی جانب سے پاکستان کے ایٹمی پلانٹ پر تحفظات کو مسترد کردیا ہے۔ چین نے پاور پلانٹس کی معلومات دینے سے بھی انکار کردیا ہے۔ غیرملکی ایجنسی کے مطابق امریکی شہر سٹیل میں ہونے والے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے اجلاس میں مغربی ممالک نے پاکستان میں جوہری پلانٹ کی توسیع کے منصوبے کی مزید دینے کیلیے چین پر دباؤ ڈالا تھا۔ جسے چین نے مسترد کردیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان جوہری روابط پر کچھ ممالک کو اعتراضات ہیں۔ امریکی شہر میں چھیالیس نیوکلئر سپلائرز گروپ کے اجلاس میں متعدد ممالک نے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ مگر چین کی جانب سے چشمہ نیوکلیئر پاور کمپلیکس پر مزید دو ری ایکٹرز کی تعمیر پر نظر ثانی کا کوئی اشارہ نہیں دیاگیا۔