بیجنگ (جیوڈیسک)شمال مشرقی چین میں کوئلے کی کان میں پھنسے چار کان کنوں کو چھ دن بعد زندہ نکال لیا گیا، سات اب بھی لاپتہ ہیں،جبکہ تین ہلاک ہو چکے ہیں۔
میڈیاکے مطابق کان کنوں کو آج صبح تلاش کیا گیا اور انہیں فوری طور پر ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔کان میں یکم دسمبر کو پانی بھر گیا تھا، اسوقت وہاں بائیس کان کن کام کر رہے تھے۔ امدادی ٹیمیں آٹھ کان کنوں کو پہلے ہی نکال چکی ہیں۔ کان سے پانی نکالنے کا کام جاری ہے،،، لاپتہ کان کنوں کی تلاش جاری ہے۔