Chinese Foreign Affairs Committee Chairman Mr. Zhou
اسلام آبادچین نے ڈرون حملوں کے بارے میں پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی سرحد پار کرکے حملہ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، تمام ممالک کی علاقائی اور فضائی خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیے۔ یہ بات پاکستا نے کے دورہ پر آئے چینی پارلیمینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین چاو چانگ نے اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں چینی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی بھی کی گئی تھی مگر اس واقعے میں پائلٹ والا جہاز استعمال کیا گیا تھا مگر پاکستان میں بغیر پائلٹ والے جہاز استعما ل کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے چینی صوبے سنکیانگ میں علیحدگی پسند تنظیم ایسڑن تاجکستان اسلامک موومنٹ کی روک تھام کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔ قبل ازیں سینٹ خارجہ امور کمیٹی نے چینی وفد سے ملاقات کرکے چین کی پالیسیوں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان بھی کیا۔