بیجنگ(جیوڈیسک)چین کے شمالی حصوں کے بعد مشرقی علاقوں میں نئے برس کے آغاز پر ہی شدید برفباری ہوئی۔
شیندونگ صوبہ کے شہر “ین تائی” میں شدید برفباری نے کاروبار زندگی معطل کر دیا۔ برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ ہائی ویز پر بھی برف کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں کمی ہوئی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق تین سو بلڈوزر اور پندرہ سو اہلکار سڑکوں کی صفائی میں مصروف ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری دو دن مزید جاری رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت منفی پندرہ سینٹی گریڈ تک گر جائے گا۔