چین کے وزیراعظم کی صدر اوباما سے ملاقات

obama

obama

انڈونیشیا کے شہر بالی میں آسیان اجلاس کے موقع پر ہفتہ کو امریکی صدر براک اوباما اور چین کے وزیراعظم وین جیابا کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دنوں ملکوں کے مابین معاشی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔وائٹ ہاس کے حکام کے مطابق صدر اوباما نے چین کی کرنسی یوان کی قدر متعین کرنے پر زور دیا۔ واشنگٹن کا خیال ہے کہ چین نے اپنی کرنسی  کی قدر  مصنوعی طریقے سے کم رکھی ہوئی ہے۔دونوں ملکوں کے رہنماں نے جنوبی بحیرہ چین میں آزادانہ تجارتی نقل و حمل اور تنازع کے پرامن حل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس سے پہلے چین کے وزیراعظم نے فلپائن، ویتنام اور دوسرے ایشیائی ممالک کے مابین تنازع میں بیرونی مداخلت پرناراضگی کا اظہار کیا تھا۔صدر اوباما نے ہفتے کو مشرقی ایشیا کا اجلاس ختم ہونے کے ساتھ ہی اپنا ایشیائی ممالک کا نو روزہ دورہ بھی مکمل کر لیا ہے۔جمعہ کو صدر اوباما نے اپنے انڈنیشیائی ہم منصب سے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں نے صحت عامہ اور عوامی خدمات کے شعبے میں  پائیدار ترقی کے لیے 60 کروڑ ڈالر مالیت کے معاہدے کا اعلان کیا جبکہ جمعرات کو انڈونیشیا اور امریکہ کے مابین 22ارب ڈالر مالیت کا  230 بوئنگ 737 ہوائی جہاز خریدنے کا معاہدہ بھی طے پایا تھا۔