چینی وزیر دفاع آئندہ ہفتے امریکا کا دورہ کرینگے

china

china

واشنگٹن : (جیو ڈیسک) چینی وزیر دفاع لیانگ گوآنگ لی آئندہ ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے،جس کے دوران چینی وزیر دفاع اپنے امریکی ہم منصب لیون پنیٹا سے ملاقات کریں گے۔امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے ترجمان جارج لٹل نے بتایا کہ پیر کو ہونے والے اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ چینی وزیر دفاع کئی امریکی فوجی اڈوں کے دورے کے علاوہ ویسٹ پوائنٹ ملٹری اکیڈمی بھی جائیں گے۔

چین نے 2010 میں امریکاکے ساتھ فوجی تعلقات اس وقت منقطع کرلیے تھے جب واشنگٹن اور تائیوان کے درمیان6 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کا معاہدہ سامنے آیا تھا۔