چین (جیوڈیسک) چین میں جاری شدید بارش سیلاب کے باعث ایک ڈیم منہدم ہونے سے 10 افراد ہلاک اور 27زخمی ہوگئے۔ مشرقی صوبہ شن جیاکانگ کے شہر زاژان میں تعمیر شدہ ڈیم صبح کے وقت اچانک منہدم ہوگیا جس سے 10 افراد موقع پر ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد صوبے کا ایک بڑا حصہ بجلی کی سہولت سے محروم ہوگیا جبکہ امدادی ٹیمیں اور ماہرین فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں ڈیم کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا۔