چین کی ایک کمپنی نے پاکستان میں ونڈ پاور پر تیرہ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے اس منصوبے پر کام شروع کردیا ہے ۔چینی کمپنیاں آئندہ پانچ سالوں میں مزید پچاس میگا واٹ کے بیس پلانٹ نصب کریں گی۔ اسلام آباد میں الٹر نیٹیو ڈیولپمنٹ بورڈ کی تقریب میں چینی کمپنی نے معاہدہ سائن کیا اور منصوبے پر کام شروع کردیا۔ اس مو قع پر چیئرمین الٹر نیٹیو ڈیولپمنٹ بورڈ عارف الہ دین بتایا کہ چینی کمپنی پاکستان میں ونڈ پاور پر13 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی پچاس میگا واٹ کے مزید بیس پلانٹ آئندہ پانچ سالوں میں نصب کرے گی۔ اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں سرمایہ جاری رکھے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نوید قمر کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت توانا ئی کا بحران جاری ہے جس کے باعث ملکی ترقی کی شرح متاثر ہورہی ہے