چیچہ وطنی ، تھانہ سٹی حوالات میں سرعام منشیات کا استعمال
Posted on October 13, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
چیچہ وطنی(WMS) تھانہ سٹی حوالات میں سر عام منشیات کا استعمال ۔کوریج کرنے والے کیمرا مین سے کیمرا چھین لیا اور میڈیا ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کی حوالات نمبر1میں قیدی سرعام حوالات کے اندر سر عام منشیات استعمال ہو رہی تھی ۔جس کی اطلاع ملنے پر میڈیا کے نمائندوں نے تھانہ سٹی میں پہنچ کر اس کی کوریج کی تو پولیس تھانہ سٹی کے اہلکاروں نے میڈیا والوں کو دھکے دئیے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کیمرا مین سے کیمرا چھین لیا۔
ہنگامہ آرائی کے دوران تھا نہ سٹی کے سب انسپکٹر نے اس بات کا اقرار کیاکہ میں نے اپنی جیب سے 500 روپے کی ہیروئن منگوا کر دی ہے ۔ واضع رہے اس طرح کا واقعہ تھانہ سٹی میں پہلے بھی ہو چکا ہے ۔زرائع کے مطابق اس طرح کے معملات ایس ایچ او کے علم کے بغیر نہیں ہو تے۔ میڈیا ٹیم نے جب یہ واقعہ کی اطلاع ڈی پی اوکے پی آر او دی مگر تاحال کوئی ایکشن نہ ہو سکا۔