چیک ریبلک کے صدر پر ایک شخص نے چھرے والی بندوق سے حملہ کر دیا تا ہم انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ویکلوف کلوس مقامی قصبے میں پل کے افتتاح کے بعد لوگوں سے مل رہے تھے جب مجمع میں موجود ایک شخص نے اچانک ان پر چھرے والی بندوق سے فائر کیا کچھ چھرے صدر کے بازو کو چھوتے ہوئے گزر گئے لیکن انہیں کوئی زخم نہیں آئے۔ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔