ریلوے کے چھوٹے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی چیکوں کے ذریعے کرنے کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ریلوے ورکشاپس میں کئے گئے مظاہروں میں مزدوروں نیچئیرمین ریلوے کا پتلا اور ٹائر جلائے اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب میں سربراہ ریل مزدور نے کہا ریلوے انتظامیہ ایسی پالیسیاں بناتی ہے جس سے عملے کیلیے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا پسماندہ علاقوں میں بینک نہیں جس سیچھوٹے ملازمین کو تنخواہوں کے حصول میں مشکلات ہیں۔لہذا ملازمین کی تنخواہیں نقد ادا کی جائیں۔