سپریم کورٹ(جیوڈیسک)جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ کسی کوشک شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس کا بیٹا توکیا چیف جسٹس خود بھی کسی کیس میں ہوں توانصاف ہوگا۔
سپریم کورٹ میں پلس میگزین کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران وکیل ڈاکٹرباسط نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرارسلان اور رجسڑار سپریم کورٹ میرے کیس پراثرانداز ہو رہے ہیں۔ دونوں میری انٹراکورٹ اپیل کی سماعت نہیں ہونے دے رہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ چیف جسٹس کا بیٹا تو کیا چیف جسٹس خود بھی کیس میں ہوں توانصاف ہوگا۔ غلط تاثردیا جا رہا ہے۔
کسی کوکوئی شک شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ اس کیس میں قصورکس کا ہے اگر رجسڑار بھی قصور وار ہوئے تو ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔