ڈاکٹر سعید کی گرفتاری کیخلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال کا 14 واں دن

Quetta Hospital Strike

Quetta Hospital Strike

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے ماہرامراض چشم ڈاکٹرمحمد سعید خان کی عدم بازیابی کے خلاف صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال چودہویں روز میں داخل ہو گئی۔

دو ہفتے سے ہسپتالوں کی او پی ڈیز، ان ڈور، آؤٹ ڈور سروسز اور آپریشن تھیٹرز بند ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک ڈاکٹر سعید کو بازیاب نہیں کیا جاتا ہڑتال جاری رہے گی۔