ڈاکٹر فضیل عیاض قاسمی کا ٹھوٹھہ رائے بہادر میں خطبہ جمعتہ المبارک سے خطاب

گلیانہ (راجہ آفتاب احمد زاہد مصطفی اعوان سے)ڈاکٹر محمد فضیل عیاض قاسمی آستانہ عالیہ موہڑہ شریف نے مرکزی جامعہ مسجد اہلسنت و الجماعت ٹھوٹھہ رائے بہادر میں خطبہ جمعتہ المبارک کے دوران خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ایمان کا مرکز و محور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی ہے۔قرب الہی کا واحد ذریعہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں مضمر ہے۔

مسلمانوں کے ذوال اور پستی کی وجہ حرف اور صرف دین اسلام سے دوری ہے۔انھوں نے مذید کہا کہ انہی کے چہرے نور سے منور ہوتے ہیں جو خلوتوں اور جلوتوں میں ذکر مصطفی رصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کرتے ہیں ۔اس موقع پر سید ضیاء اللہ شاہ آستانہ عالیہ کنارہ شریف نے کہا کہ ہمیں اسوہ حسنہ کے مطابق زندگیاں گزارنی چاہیں اور حضور ر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر عمل کر کے کامیابی زندگی بسر کرنی چاہیے ۔جمعتہ المبارک کے اس خطبہ کو سننے کے لئے دور دراز کے علاقوں سے کثیر لوگوں نے شرکت کی ۔مولانا محمد فاروق خطیب جامع مسجد ٹھوٹھہ رائے بہادر ،قاری محمد ارشد، چئیر مین راجہ فیروز ،صوبیدار محمد بوٹا ،محمد جاوید قادری ،اور دوسرے درجنوں افراد نے معزز مہمانوں کا ٹھوٹھہ رائے بہادر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا۔