ڈاکٹر محمد امتیاز چوہدری آج دو ہفتے کے دورہ پر بھمبر آئیں گے

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈنیٹر برائے یورپ ڈاکٹر محمدامتیاز چوہدری آج دو ہفتے کے دورہ پر بھمبر آئیں گے بھمبرآمد پر بڑھنگ ٹول پر پیپلز پارٹی اور سلطان یوتھ فورس کے کارکنان انکا والہانہ استقبال کرینگے استقبالیہ تیاریاں مکمل سوکاسن سے لیکر بڑھنگ ٹول جگہ جگہ استقبالیہ بینرز اور پوسٹرز لگا ئے گئے ہیں استقبالیہ تقریب میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے فرزند چوہدری یاسر سلطان خصوصی شرکت کرینگے۔

تفصیلات کیمطابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کے کوآرڈینیٹر برائے یورپ ڈاکٹر محمد امتیاز آف سوکاسن دو ہفتے کے دورے پر آج اٹلی سے بھمبر پہنچے گے بھمبر آمد پر پیپلزپارٹی اور سلطان یوتھ فورس کے کارکنان انکا والہانہ استقبال کرینگے بڑھنگ ٹول سے ایک بڑے جلو س کیساتھ سوکاسن لایا جائیگا۔

استقبالیہ تقریب میں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے فرزند یاسر سلطان خصوصی طور پر شرکت کرینگے جبکہ دوسری طرف استقبالیہ تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں بڑھنگ ٹول سے لیکر سوکاسن تک جگہ جگہ خیر مقدمی بینرز اور پوسٹر ز لگائے گئے ہیں سوکاسن میں بڑی استقبالیہ تقریب منعقد ہو گی جس سے پیپلز پارٹی کے راہنما خطاب کرینگے ۔