ڈاکٹر محمد علی شاہ سپرد خاک

Dr Mohammad Ali Shah

Dr Mohammad Ali Shah

سندھ(جیوڈیسک)کے وزیر کھیل اور ہڈیوں کے سرجن ڈاکٹر محمد علی شاہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کراچی کے پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر محمد علی شاہ کی نماز جنازہ اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی ۔ نما زجنازہ مولانا احترام الحق تھانوی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار،بابر غوری ،مصطفے کمال سمیت رابطہ کمیٹی کے اراکین کے علاوہ سماجی اور شو بز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

نما زجنازہ کی ادائیگی کے بعد سابق وزیر کھیل محمد علی شاہ کو پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ محمد علی شاہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے ۔وہ امریکا میں زیر علاج تھے جہاں یکم فروری کو وہ خالق حقیقی سے جاملے۔