وزیرداخلہ رحمان ملک نے امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کو خط لکھ کرڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست کی ہے۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ ملر کے نام لکھے گئے خط میں رحمان ملک نے کہا ہے کہ وہ امریکی لیگل سسٹم میں مداخلت نہیں چاہتے تاہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست کرتے ہیں۔
وزیرداخلہ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ شدید بیمار اور ذہنی توازن کھو چکی ہیں جبکہ ان کی والدہ بھی بیٹی کے غم میں شدید بیمار اور اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے امریکی حکومت پاکستانی عوام کے دل جیت سکتی ہے۔