ڈبل شاہ کی سب ایجنٹ کے خلاف تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج

گجرات : ڈبل شاہ کی سب ایجنٹ کے خلاف تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج ، مقدمہ کے اندراج کے بعد سیاسی شرفاء کی سفارشوںکا تانتا بندھ گیا ، ذرائع کے مطابق ڈبل شاہ کی سب ایجنٹ شاہین اختر کے خلاف پولیس تھانہ اے ڈویژن گجرات نے اعجاز بیگم کی درخواست پر مقدمہ درج کیا ہے ، جبکہ معلوم ہوا ہے کہ شاہین اختر ڈبل شاہ کی سب ایجنٹ تھی ، جبکہ گجرات ، منڈی بہائوالدین ، سرگودھا ، وزیرآباد میں جعلی کرنسی ، نوسر بازی ، دھوکہ دہی اور دیگر شہروں میں سینکڑوں متاثرین شامل ہیں ، پولیس تھانہ اے ڈویژن شاہین اختر کو جب شامل تفتیش کیا تو ضلع بھر سے مختلف شرفاء اور سیاسی راہنمائوں نے پولیس پر دبائو ڈالنا شروع کر دیا ، پولیس تھانہ اے ڈویژن کے پاس مزید دو عدد درخواستیں آئی ہیں ، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اگر شاہین اختر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جائے تو بہت سے مقدمات سامنے آ جائیں گے ، شاہین اختر کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائیگا ، جہاں سے اس نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی ہے ، اعجاز بیگم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس تھانہ اے ڈویژن کے تفتیشی ملزمہ کے ساتھ مل گئے ہیں ، پولیس نے مقامی بینک اور شرفاء کے بیانات بھی ریکارڈ کیے ہیں اور قرآن پر حلف کی بھی بات کی ہے پھر بھی پولیس ملزمہ کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لا رہی اور ہمیں الٹا ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے ، یاد رہے کہ اس سے قبل مدعیہ نے پولیس گردی کے خلاف اقدام خود کشی کیا تھا ، جس کے بعد پولیس روایتی طور پر حرکت میں آ گئی اور مقدمہ درج کیا ۔