ڈرائیور کو اونگھ آنے سے مسافر وین پل سے جا ٹکرائی 9 مسافر شدید زخمی ، ڈرائیور کا بازو ٹوٹ گیا
Posted on August 13, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) ڈرائیور کو اونگھ آنے سے مسافر وین پل سے جا ٹکرائی 9مسافر شدید زخمی ، ڈرائیور کا بازو ٹوٹ گیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح 5بجے مسافر وین LRO8896میر پور سے لاہور جا رہی تھی کہ کھاریاں اور لالہ موسیٰ کے درمیان پنجن کسانہ میں دھڑ چوک کے قریب دھڑ پلی سے ٹکرا گئی ، گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ 9مسافر شدید زخمی اور ڈرائیور کا بازو ٹوٹ گیا۔
ایدھی ایمبولینس اور ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کو وین سے نکال کر طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں منتقل کر دیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ، موٹر وے پولیس حادثہ سے کافی دیر بعد جائے حادثہ پہنچی ۔