ڈنگہ : پورے ملک پاکستان کے تمام ادارے گروی ہیں اور مزید تباہی کی طرف جا رہے ہیں، میاں طارق محمود ایم پی اے
Posted on November 11, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) موضع بیکنانوالہ میں چوہدری پرویز اختر کھٹانہ کے حمائتی اکٹھ سے مہمانِ خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما سابق صوبائی وزیر ایم پی اے میاں طارق محمود نے اپنے خطاب میں کہا سب سے پہلے میں کھٹانہ برادری کا بے حد مشکور ہوں کہ جنہوں نے میری حمائت میں اعلان کیا اور میرا جس طرح آج والہانہ استقبال کیا میں ان کا انتہائی مشکور ہوں ، اُنہوں نے کہا اِس وقت ضلع گجرات میں 4 وزیر اور ایک ڈپٹی وزیر اعظم ہے اُنہوں نے کہا کہ پورے ملک پاکستان کے تمام ادارے گروی ہیں اور مزید تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن اندرونی اور بیرونی حالات کا مقابلہ ڈٹ کر رہی ہے پیپلز پارٹی پنجاب حکومت کو ختم کرنے میں کوشاں ہے اُن کا بس نہیں چلتا کہ وہ پنجاب میں اپنا وزیر اعلیٰ بنائیں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پنجاب بھر میں عوام کو نوکریاں فراہم کیں اِس وقت ضلع گجرات کی صورتحال یہ ہے کہ ق لیگ اور پیپلز پارٹی ملک کی تقدیر نہیں ملک کو بگاڑ رہے ہیں ، کالا باغ ڈیم ، سٹیل مل ، واپڈا ، پی آئی اے اِن جابر حکمرانوں کو کچھ نظر نہیں آ رہا تا ہم تمام ادارے تباہ و برباد کر دِیے ہیں ، اُنہوں نے کہا غیور عوام آئندہ الیکشن میں ایسی قیادت کو آگے لائیں جو ملک کی تقدیر کو سنواریں ۔
میاں نواز شریف میاں شہباز شریف اور پاکستانی قوم یکجاں ہو کر ملک پاکستان کو ترقی کی راہ میں لائیں اِس وقت حلقہ پی پی 113 پنجاب بھر میں نمبر ون ہے ، میں نے اِس اقتدار میں ڈنگہ گجرات ، ڈنگہ کھاریاں روڈ ، پھالیہ روڈ ، سمیت سڑکوں کا جال بچھایا ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور آپ بھائیوں کے تعاون سے آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی ہم آج بھی آزاد ہونے کے باوجود خوار ہو رہے ہیں ، پاکستانی قوم نے جتنی سزا بھگتی وہ سب کو معلوم ہے ہمارے اوپر آصف زرداری ڈاکو بنا بیٹھا ہے ہم نے اِس نظام کو ختم کرنا ہے اور ملک کی تقدیر بدلنی ہے ، آپ نے اپنے جذبے سے پاکستان کی تقدیر حب الوطن سمجھ کر بدلنی ہے۔
اُنہوں نے کہا غیور عوام اپنے ووٹوں کی طاقت سے اِن جابر سیاست دانوں کو ملیا میٹ کر دینا ہے ، اِس مسئلہ کا حل صرف آپ کے قیمتی ووٹ کی طاقت سے تقدیر بدلی جا سکتی ہے آپ کی سوچ کی وجہ سے پاکستان مضبوط بن سکتا ہے۔ پاکستان اِس وقت دوسرے ممالک کی نسبت 16 نمبر پر ہے ، مسلم لیگ ن کی قیادت انشاء اللہ تعالیٰ ملک پاکستان کو پہلے نمبر پر روشن رکھے گی۔