ڈنگہ پولیس نے دوران تلاشی 3 افراد سے اسلحہ برآمد کر لیا

ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ڈنگہ پولیس نے دوران تلاشی 3 افراد سے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈنگہ پولیس نے شہر کا نوجائز اسلحہ سے پاک کرنے کے حوالے سے کاروائی کرتے ہوئے افتخار احمد سکنہ کولیاں شاہ حسین ، علی کھوکھر سکنہ محلہ کشمیریاں سے دوران تلاشی 30 بور پسٹل برآمد کر لیا جبکہ شفقت محمود بٹ کو جو کہ 302 کے مقدمہ میں زیر تفتیش ہیں سے تیس بور پسٹل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔