ڈنگہ : چوہدری برادران غیرت مند انسانوں کو ٹشو پیپر سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں،سید نور الحسن شاہ آف کلیوال سیداں
Posted on November 11, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 106 سید نور الحسن شاہ نے بیکنانوالہ میں چوہدری پرویز اختر کھٹانہ کی طرف سے حمائٹی اکٹھ میں معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، آج وہ وقت ہے کہ جس طرح کے حکمران ہیں عوام مجبور ہے ، اُنہوں نے کہا کہ چوہدری برادران غیرت مند انسانوں کو ٹشو پیپر سمجھ کر چھوڑ دیتے ہیں ، ہم نے بھرا میلہ چھوڑا ، آج سرائے عالمگیر ، کھاریاں ، لالہ موسیٰ اور ڈنگہ میں چوہدری برادران کو بیٹھنے کی جگہ بھی نہیں ہے۔
اِس میں کوئی شک نہیں ہے کہ صدر زرداری نے چوہدری پرویز الٰہی کو ڈپٹی وزیر اعظم بنایا ، چوہدری برادران صدر آصف علی زرداری کے جوتوں کے تلوے چاٹ رہے ہیں ، چوہدری برادران میں کوئی کوالٹی نہیں ہے بجلی کے ٹیکس صدر زرداری نے لگائے ہیں ، آصف علی زرداری نے بھٹو خاندان کو ختم کیا اب عوام زرداری ٹولے کو ختم کریں گے۔ میرے مخالفین اسلام آباد میں جو پلازے بنا رہے ہیں وہ عوام کو بخوبی علم ہے 1979 سے لیکر آج تک ہم نے کوئی سرکاری فنڈز میں سے گھپلے اور کمیشن نہیں کھائی تمام اخراجات اپنی جیب سے خود کرتے ہیں میرا علاقہ پورے پنجاب سے اول ہے ، نہ کرپشن کی ہے اور نہ کسی کو کرنے دینگے ۔