ڈنگہ:چوہدری اکرم وسن کی اسلام آباد میں وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین ، سابق ضلعی ناظم گجرات چوہدری شفاعت حسین ، سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود سے اہم ملاقات
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر نائب صدر معروف زمیندار چوہدری اکرم وسن کی اسلام آباد میں وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین ، سابق ضلعی ناظم گجرات چوہدری شفاعت حسین ، سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود سے اہم ملاقات ، اِس اہم ملاقات میں چوہدری اکرم وسن نے چوہدری وجاہت حسین سے ضمنی الیکشن NA-107 چوہدری رحمن نصیر مرالہ ، حلقہ پی پی 113 حاجی چوہدری اعجاز احمد رنیاں اور اوور سیز پاکستانی فرانس میں مقیم کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا ، چوہدری اکرم وسن نے کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی کچھ اہم مسائل در پیش ہیں، اِس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی بھائیوں کے لیے فوری اقدامات کرینگے اور آپ حلقہ این اے 107 چوہدری رحمن نصیر مرالہ کی کامیابی کے لیے اپنی سیاسی مہم جاری رکھیں اور ق لیگ کے امیدواروں کے لیے اپنا بھر پور اور اہم کردار ادا کریں آپ کی کاوشیں قابل فخر ہیں اور آپ کی پارٹی کے لیے بے شمار قربانیاں ہیں ہم اپنے ورکروں کارکنوں کی عزت کرتے ہیں ۔
چوہدری برادران نے ہمیشہ اپنے ساتھیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا آئندہ الیکشن میں ق لیگ اور پیپلز پارٹی متفقہ طور پر کامیابی حاصل کرینگے اور مخالف سیاسی پارٹیوں کو عبرت ناک شکست دینگے، ق لیگ کے دورِ اقتدار میں پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ ، ڈپٹی وزیر اعظیم چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب بھر میں کھربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ، اِس موقع پر چوہدری محمد اکرم وسن نے مزید کہا کہ آپ کی ہدایت پر حلقہ این اے 107 چوہدری رحمن نصیر مرالہ کو اور حلقہ پی پی 113 حاجی چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو ہر حال میں کامیابی دِلائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ فرانس میں پاکستانی کمیونٹی نے ق لیگ کی بھر پور حمائت کی ہے جس کے مثبت نتائج ملے ہیں۔