ڈپٹی کمشنر بھمبر نے ضلع کے اندر اسلحہ کی نمود ونمائش پر مکمل پابندی عائد کردی
Posted on September 10, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بھمبر نے ضلع کے اندر اسلحہ کی نمود ونمائش پر مکمل پابندی عائد کردی وزراء حکومت اور سیاسی لیڈر شپ کو 2سے زائد گن مین رکھنے پر بھی پابندی ضلع کے اندر امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا فیصلہ تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر بھمبر خواجہ محمد نعیم نے گزشتہ روز ضلع بھمبر کے اندر اسلحہ کی نمود ونمائش پر مکمل پابندی عائد کردی وزرا ء حکومت اور سیاسی لیڈر کو 2سے زائد گن مین رکھنے سے بھی روک دیا گیا ۔
گن مین مقامی اور انکے اسلحہ اور دیگر کوائف ڈپٹی کمشنر آفس میں درج کرانا ہونگے وزراء کو سرکاری پروٹوکول کی سہولت میسر ہے وہ اس سے استفادہ کریں ناجائز اسلھہ رکھنا اور اسکی نمود نمائش ضلع بھمبر کے اندر امن وامان میں خلل ڈالنے اور نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار کرنے کے مترادف ہے ڈپٹی کمشنر نے حکم جاری کرتے ہوئے باہر سے گن مین رکھنے پر بھی پابندی لگا دی ہے یادر ہے کہ ضلع بھمبر کے اندر گزشتہ کچھ عرصے سے سیاسی لیڈر شپ اور وزراء حکومت اپنے ساتھ بڑی تعداد میں گن مین رکھتے ہیں اور سر عام اسلحہ کی نمو دنمائش کرتے ہیں جن میں سے اکثر گن مین پاکستان کے اشتہاری جرائم پیشہ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ہوتے ہیں ۔
جن سے ضلع بھمبر کے اندر گجرات جیسا ماحول پیدا ہو رہا تھا اور نوجوان نسل بڑی تیزی کیساتھ بے راہ روی کا شکار ہو رہی تھی اور جرائم میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا تھاوزراء حکومت اور مقامی لیڈر شپ کیساتھ گن مینوں کی فوج دیکھ کر چھوٹے چھوٹے لیڈروں اور کھڑپینچوں نے بھی اپنے ساتھ مسلح افراد رکھنے کا فیشن بنا لیا تھا بھمبرکے سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بھمبر کے اس فیصلے کو احسن اقدام قرار دیا اور کہاکہ اس سے ضلع بھمبر کے امن وامان کو قائم کرنے میں مدد ملے گی اور جرائم کے خاتمہ میں بھی مددگار ثابت ہو گی ۔