ڈیرہ بگٹی(جیوڈیسک)ڈیرہ بگٹی میں رکن بلوچستان اسمبلی کی سربراہی میں جرگے نے خاندانی جھگڑا ختم کرانے کے لیے تیرہ بچیوں کو ونی کر دیا ہے۔
کرم خان مسوری اور روشن خان مسوری کے درمیان جھگڑے نے قبائلی تصادم کی شکل اختیار کر لی تھی۔ مقامی ایم پی اے طارق مسوری کی سربراہی میں جرگہ ہوا جس میں قتل کیایک مقدمے میں تیرہ بچیوں کو ونی کرنے کا حکم دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسوری قبیلے کے ایک فرد نے مخالف قبیلے کے ایک شخص کو قتل کر دیا جس پر جرگہ نے تیرہ بچیاں ونی کرنے کے احکامات جاری کیے۔ جرگے میں مقامی سرداروں نے بھی شرکت کی۔ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ایک ایم پی اے کی زیر نگرانی یہ جرگہ ہوا۔