ڈیرہ غازی خان : (جیو ڈیسک)ڈیرہ غازی خان سے اسی کلو میٹر دور فورٹ منرو کے مقام پر سیر کے لئے آ ئی ہوئی پانچ لڑکیوں کو بارڈر پولیس کے اہلکاروں نے اجتماعی زیادتی کا نشا نہ بنا یا۔جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں لاہوراور بہاولپور سے سیاحت کے لئے آنے والی سہیلیوں کو روکا گیا اور ان کو تلاشی کے بہانے مبینہ طور پر بارڈر ملٹری پولیس کے اہلکاروں نے اجتمائی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ کمانڈنٹ ملٹری بارڈر فورس طارق علی بسرا کہتے ہیں ملزم اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے اور محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ کھلی عدالت میں چلے گا۔ وزیر اعلی پنجاب نے بھی واقعے کی ر پورٹ طلب کرلی ہے۔ مبینہ زیادتی کا شکار لڑکیاں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہو گئی ہیں جس کے بعد لڑکیوں کو طبی معائنے کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔