ڈیرہ گجراں پر چاہ ترہنگ کے رہائشی تصدق میر کی بیٹی کے مقدمہ قتل کی صلح ہوگئی
Posted on May 28, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : ڈیرہ گجراں پر چاہ ترہنگ کے رہائشی تصدق میر کی بیٹی کے مقدمہ قتل کی صلح ہوگئی ، جو کہ چوہدری عمر گجر آف ڈیرہ گجراں ، چوہدری جاوید گجر ، چوہدری الیاس گجر ، حاجی محمد اعظم ، ملک عرفان ، ابوسفیان کی کوششوں سے صلح ہو گئی ، صلح کی تقریب میں ممتاز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، جن میں حاجی ناصر محمود ، ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا ملک مظہر ، علامہ شاہد چشتی ، چوہدری صفدر وڑائچ ، رانا مشرف ناز ، ثناء اللہ بٹ ، عرفان جعفری ، شیخ ابرار سعید ، سید اسد شاہ ، نسیم بٹ ، منور پہلوان ، انور میر ، حاجی ارشد ، چوہدری نذیر وڑائچ ، چوہدری سعید گجر ، چوہدری رفیق گجر ، ٹھیکیدار منیر ، سید پپو شاہ ، استاد خالد ، عبدالمصطفیٰ سیالوی ، مہر طفیل ، راجہ حبیب ، ٹھیکیدار اقبال ، چوہدری مدثر وڑائچ ، چوہدری عثمان گجر ، استاد طارق ، سید شہزاد شاہ ، اجمل میر ، چوہدری ندیم وڑائچ ، محمد ناظم ، محمد کاشف و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، مدعی پارٹی نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کے لئے ملزمان کو معاف کیا اس موقع پر ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں اور امید ظاہر کی گئی کہ اس صلح سے علاقہ میں امن قائم ہو گا ، اور محبت و بھائی چارے بڑھے گا ، ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا ملک مظہر نے کہا کہ ہم علاقہ میں جرائم کے خاتمہ کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں ، اور یہ صلح اہلیان علاقہ کی کوششوں سے ہوئی ہے ، اور ہم علاقہ کے تمام شریف شہریوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود نے کہا کہ ڈیرہ گجراں پر آج جو نیک کام ہوا ، اسے پورے ضلع تک پھیلنا چاہیے ، تا کہ ہم دنیا میں امن قائم کر سکیں ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، ممتاز عالم دین علامہ شاہد چشتی نے کہا کہ معاف کرنا بہت بڑا کام ہے ہمیں معاشرہ میں امن کیلئے کام کرنا چاہیے تا کہ امن و سلامتی سے رہ سکیں ، چوہدری عمر گجر آف ڈیرہ گجراں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے صلح ہوئی ہے ، اور علاقہ میں امن قائم ہو ا ہے اور ہم آئندہ بھی عوام کی خدمت کیلئے کام کرتے رہیں گے ، جرائم کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ، میں بحیثیت کنونیئر مصالحتی کمیٹی بھرپور طریقہ سے کام کرتا رہوں گا۔