باخبر ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں،اس سلسلے میں ان کے علاج معالجے سے متعلق انتہائی خفیہ رکھا جا رہا ہے،جبکہ یہ بھی نہیں بتایا جا رہا کہ وہ کس بیماری میں مبتلا ہیں،تاہم عام جاننے والے اور پارٹی راہنماں کا کہنا ہے کہ وی معمول کے چیک اپ پر امریکا آئی ہو ئی ہیں لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی کیا جانے والا چیک اپ معمول کا چیک اپ نہیں ہے ،بلکہ امریکا میں مقیم ان کی فیملی کے تمام اراکین یہاں ڈیلس میں گزشتی15روز سے جمع ہیں، ان کے ہمراہ ان کے شوہر اور سابق صوبائی وزیر داخلہ داکٹر ذو الفقار مرزا بھی موجود ہیں ۔پیپلز پارٹی کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ معمول کے چیک اپ کے بعد کچھ وقت اپنی فیملی کے ہمراہ گزار رہی ہیں ، اس لئے وہ فی الحال کسی تقریب میں شرکت نہیں کر رہیں،اس ضمن میں ڈاکٹر ذو الفقار مرز اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے متعدد جاننے والے بھی میڈیا کے افراد سے یہ معلوم کر نا چاہتے ہیں کہ وہ اس وقت کہاں موجود ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا عید الفطر بھی ڈیلس میں اپنی ہمشیرہ کے ہاں منائیں گی ۔پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سمیت متعدد وزار بھی آئندہ ہفتے ڈیلس آنے کا پر وگرام رکھتے ہیں تاکہ اسپیکر قومی اسمبلی کی عیادت کر سکیں۔پیپلز پارٹی کیلیفورنیا کے عہدیداران نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی صحت یابی کے لئے دعائیں کی ہیں جبکہ اس حوالے سے ایک پر یس ریلیز بھی جا ری کیا ہے ۔