ڈیوس کپ ٹینس سیمی فائنل میں ارجنٹائن اور اسپین نے دوصفر کی برتری حاصل کرلی۔ بلغراد میں عالمی نمبرایک نوواک یوکووچ کمر میں درد کی وجہ سے افتتاحی سنگلز سے دستبردار ہوگئے۔ وکٹر ٹروچی کو دفاعی چیمپئن سربیاکی جانب سے ڈیوڈ نلبندیان سے مقابلہ کرنا پڑا۔نلبندیان نے چھ چار،چار چھ،چھ دو اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔ یوان ڈیل پوٹرو نے دوسرے سنگلز میں سربیاکے تپ سراووچ کوسات پانچ، چھ تین اور چھ چار سے ہراکر ارجنٹائن کو دو صفر کی لیڈ دلادی۔ میڈرڈ میں رافیل نڈال نے فرانس کے رچرڈ گسکواں کو چھ تین ،چھ صفر اور چھ ایک سے ہراکر اسپین کو برتری دلائی۔ جسے ڈیوڈ فیرر نیجائلز سیمون پر چھ ایک ، چھ چار اور چھ ایک کی جیت کے ذریعے ڈبل کر دیا۔