امریکہ نے سوئٹزرلینڈ کو ڈیوس کپ ٹینس ٹائی ورلڈ گروپ کے ڈبلز مقابلے میں شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ سوئٹزرلینڈ پر تین صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
فرائی بورگ، سوئٹزرلینڈ میں کھیلے گئے ڈیوس کپ ٹینس ٹائی کے ڈبلز مقابلے میں امریکہ کے مائیک برائن اور مارڈی فش پر مشتمل جوڑی نے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور اسٹانس لیس وورنکاپر مشتمل جوڑی کو ہرایا۔
امریکی جوڑی کو پہلے سیٹ میں چھ چار سے شکست ہوئی لیکن سوئٹزلینڈ کیخلاف امریکی جوڑی نے بقیہ تین سیٹ چھ تین، چھ تین اور چھ تین سے جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈیوس کپ ٹینس کے کوارٹر فائنل میں امریکہ کا مقابلہ فرانس اور کنیڈا کے درمیان فاتح ٹیم سے ہوگا۔