قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور چھٹیاں گزار کر لاہور واپس پہنچ گئے ہیں۔ واٹمور کی زیرنگرانی جلد دورئہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے لئے تربیتی پروگرام شروع کیاجائیگا۔پی سی بی نے کرکٹرز کی تربیت کیلئے انضمام الحق اور وسیم اکرم کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
ڈیو واٹمور پاکستان واپسی کے فوری بعد پی سی بی حکام سے ملاقات کی۔ بھارت کے دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں واٹمور چیف سلیکٹر اقبال قاسم سے بھی رابطے میں ہیں اور کپتان مصباح الحق اور محمد حفیظ سے ملاقات کے بعد قومی ٹیم کا تربیتی پروگرام شروع کریں گے۔
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کی تربیت کیلئے انضمام الحق اور وسیم اکرم کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ کیا ہے ، دونوں سابق کپتان اس کے لئے آمادگی ظاہرکردی ہے۔ دسمبر میں قومی ٹیم اور ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے دو پولز تشکیل دیئے جائیں گے۔ بیٹسمینوں کو انضمام الحق اور بولرز کو وسیم اکرم ٹپس دیں گے۔