برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ میں سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے دو قریبی ساتھیوں پر بدعنوانی اور رشوت خوری کی فرد جرم عائد کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ کے شاہی پراسیکیوشن سروس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے دو قریبی ساتھیوں اینڈی کیولسن اور ریپیکا بروکس سمیت پانچ افراد پر بدعنوانی اور رشوت خوری کی فردم جرم عائد کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ربیکا بروکس نے صحافی جان کانے کے ساتھ مل کر اپنے حق میں خبریں شائع کرانے کے لئے وزارت دفاع کے ملازمین کو 100,000 پانڈز بطور رشوت دی۔ استغاثہ نے مزید بتایا کہ تمام پانچ افراد پر بدعنوانی اور رشوت خوری کے دیگر الزمات بھی ہیں۔