کابل : (جیو ڈیسک)افغان وزارت داخلہ نے ہلمند صوبے میں آپریشن کے دوران سات پاکستانی عسکریت پسندوں سمیت ستائیس طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیاہے۔ افغان ٹی وی کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے کابل میں میڈیا کو بتایا کہ سات پاکستانی اور سعودی عسکریت پسندوں سمیت درجنوں طالبان کو ہلمند صوبے میں دو آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔ اور اسی آپریشن میں تین طالبان کو گرفتار بھی کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان نے فوجی جانی نقصان کے متعلق کچھ نہیں بتایا۔