کابل: (جیو ڈیسک) افغانستان میں رات کے چھاپوں کے متعلق افغان حکومت اور امریکا میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ معاہدے تحت کابل کو ویٹو پاور حاصل ہو گا۔
افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل عبدالرحیم وردک ار نیٹو کمانڈر نے کابل میں ذرائع ابلاغ کو بتایاکہ معاہدے کے تحت رات کے چھاپوں کے دوران گرفتار ہونے والے قیدی افغان حکومت کے کنٹرول میں ہونگے۔
ترجمان کا کہنا تھا رات کے چھاپوں کو افغان حکومت چاہے تو کسی بھی وقت روک سکتی ہے۔ اور کابل کو ویٹو پاور ہوگا۔ قیدیوں سے تفتیش کے متعلق وردک نے کہاکہ یہ اختیار افغان حکومت کا ہوگا کہ وہ امریکا کو قیدیوں سے تفتیش کی اجازت دیتی ہے یا نہیں۔