کابل : طالبان نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

Kabul

Kabul

کابل (جیوڈیسک) طالبان نے کابل میں پولیس کمپلیکس پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ کابل طالبان نے کابل میں پولیس کمپلیکس پر خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی جبکہ دارالحکومت کے مغرب میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

طالبان ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بھیجے گئے ٹیکسٹ پیغام میں بتایا ہے کہ پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق پانچ بجے بڑی تعداد میں خود کش حملہ آور دہیمزانگ میں واقع عمارت میں داخل ہوئے اور امریکی تربیتی سینٹر پر حملہ کیا۔ پولیس سنٹر اور دیگر فوجی سنٹر پر حملے کے دوران دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔