افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی مدد کریں تاکہ بچوں کی زندگی ہمیشہ کی معذوری سے بچائی جا سکے۔ افغان صدر نے کہا کہ پولیو ویکسینیشن کے باوجود اس مہلک مرض کے خاتمے میں افغانستان اور پاکستان کے لئے اب بھی مسائل موجود ہیں۔ دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسینیشن ٹیموں کی مدد ایک ہی صورت میں کی جاسکتی ہے کہ وہ سرکاری گاڑیوں سمیت سرکاری وسائل استعمال نہ کریں اپنے ذرائع اور وسائل سے آنے والی ٹیموں کی مدد کریں گے۔