لاہور: (جیو ڈیسک) میاں نواز شریف نے مسلم لیگ ن کو لانگ مارچ کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کیلئے ہر سطح پر پارٹی کارکنان کو سرگرم کیا جائیگا۔
نوازشریف نے مرکزی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ تحصیل اور ضلعی سطح پر کارکنان سے میٹنگ کی جائے۔ جس کے ذریعے عوام تک لانگ مارچ کا پیغام پہنچا کر انہیں ن لیگ کے ساتھ مارچ کیلئے تیار کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا فیصلہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔