کالمسٹ کونسل آف پاکستان کی انٹرنیشنل ، خواتین ونگ اور پنجاب کی باڈی تشکیل دے دی گئیں
Posted on September 5, 2012 By Geo Urdu لاہور
لاہور( پ ر) کالمسٹ کونسل آف پاکستان نے اپنی انٹرنیشنل ، خواتین ونگ اورصوبہ پنجاب کی باڈی تشکیل دے دی۔ عید ملن پارٹی کے بعد سی سی پی کی مرکزی باڈی کا اہم اجلاس ہوا۔جس میں متفقہ طور پر میر افسر مان (کراچی) کوسی سی پی کا کنوینئیر نامزد کردیا گیا۔ انٹرنیشنل کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے لیے صدر کفایت حسین کھوکھر (یواے ای) ، اکرم اعوان جنرل سیکرٹری(سعودی عرب) اورنعیم خان اتمانی(دبئی) کونائب صدر نامزد کیا گیا۔
خواتین ونگ کے لیے سینئر کالمسٹ پروفیسر رفعت مظہر کو صدر ، سحرش منیر کو جنرل سیکرٹری اور نصرت سرفراز کو نائب صدر نامزد کیا گیااور پنجاب کے لیے حافظ جاوید الرحمن قصوری کو صدر، مرزا عارف رشید کو جنرل سیکرٹری، مقصود انجم کمبوہ کو نائب صدر، حکیم کرامت کو جوائنٹ سیکرٹری ، ملک ساجد اعوان کو انفارمیشن سیکرٹری اور سجاد علی شاکر کو فنانس سیکرٹری کے عہدوں پر نامزد کیا گیا۔
سی سی پی کے چیئرمین غازی شاہد علوی، صدر ایم اے تبسم ، سینئر نائب صدر عقیل خان، نائب صدر امتیاز شاکراور جنرل سیکرٹری فیصل اظفر علوی نے اپنے اپنے پیغام میں نئے عہدے داروں کو مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کے وہ سی سی پی کی ترقی کے لیے دن رات محنت کریں گے ۔