کامرہ ائربیس حملہ، زخمی ہونیوالا پاک فضائیہ کا اہلکار محمد اقبال دم توڑ گیا

Kamra Airbase

Kamra Airbase

کامرہ ائربیس حملہ (جیوڈیسک) کامرہ ائربیس حملہ میں زخمی ہونے والا پاک فضائیہ کا اہلکار محمد اقبال دم توڑ گیا ، شہید ہونے والوں کی تعداد 2 ہو گئی۔زرائع کے مطابق حملے میں پاک فضائیہ کا ایک اہلکار شہید اور ایئرکمو ڈور اور تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ حملے سے ایک جہاز کو نقصان پہنچا تھا۔

حملہ آوروں نے گولیاں چلانے کے ساتھ ساتھ دستی بموں سے بھی حملے کیے لیکن پاک فوج کے کمانڈوز اور ائر فورس کے جوانوں نے جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے صورت حال پر قابو پایا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا اہلکار محمد اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا جس سے شہید ہونے والوں کی تعداد 2 ہو گئی۔ شہید ہونے والے محمد اقبال کا تعلق خوشاب سے ہے۔