اٹک, نامعلوم دہشت گردوں نے کامرہ ایئر بیس پر حملہ جس کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،فائرنگ کے تبادلے میں دو طرفہ جانی نقصان کی اطلاع ہے، جیو نیوز کے نمائندے صالح ظفر کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ پونے دوگھنٹے سے جاری ہے،حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کے لئے فوج کی مدد طلب کر لی گئی ریسکیو آپریشن بھی شروع ہوگیا ہے۔ذرئع کے مطابق ایئر بیس پر 30 سے زائد طیارے موجود ہوتے ہیں۔حملہ آور پنڈ سلمان سے مکھن ایئر بیس میں داخلے ہوئے اور حملہ کیا۔صالح ظفر کے مطابق دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ حملہ کراچی میں پی این ایس مہران بیس پر حملے جیسا ہے۔