متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کے کامیاب جلسہ عام کے انعقاد پرمولانا فضل الرحمان اورجے یوآئی کے رہنماوں اورکارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان انتہائی نازک دورسے گزررہاہے ، ملک وقوم کو اندرونی وبیرونی خطرات لاحق ہیں ان حالات میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے پاکستان کی سلامتی وبقا اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے مثبت کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔