کانگو (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کانگو میں صرف معلومات حاصل کرنے کے لئے ڈرون استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔
یہ منظوری گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کیسلامتی کونسل کو لکھے خط کے جواب میں دی گئی ہے۔ سلامتی کونسل کے صدر مسعود خان نے جواب میں لکھا ہے کہ ڈرونز کے استعمال کی اجازت کافی غور کے بعد دی گئی ہے۔
ڈرونز کے ذریعے صرف ضروری معلومات حاصل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ڈرون کے استعمال کی منظوری روس ، چین اور روانڈا کی مخالفت کی وجہ سے تاخیرکا شکار ہوئی۔