کاٹن بیلز کی کمی ،صوبہ سندھ میں آدھی سے زائد جننگ فیکٹریاں بند

Cotton

Cotton

کراچی(جیوڈیسک)کاٹن بیلز کی آمد میں کمی سے صوبہ سندھ میں آدھی سے زائد جننگ فیکٹریاں بند ہوگئیں۔رواں سیزن صوبہ سندھ میں صرف چورانوے جننگ فیکٹریاں چل رہی ہیں جبکہ پچھلے سال چلنے والی فیکٹریوں کی تعداد دو سو انچاس تھی۔

صوبہ پنجاب میں بھی صورتحال مختلف نہیں اور یہاں پر بھی پچیس فیصد کمی سے چھ سو اٹھارہ فیکٹریاں چل رہی ہیں۔ ممبر پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق ملک میں کپاس کی پیداوار پچھلے سال کے مقابلے میں بیس لاکھ بیلز کم ہوئی ہیں۔

کاٹن ایریا میں گنے کی کاشت سے حملہ آور ہونے والے وائرس سے پیداوار میں کمی واقع ہو رہی ہے۔