کبھی کبھی گلوکاری کرنے کو دل چاہتا ہے: صبا قمر

 

Saba Qamar

Saba Qamar

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ کبھی کبھی گلوکاری کرنے کیلئے دل چاہتا ہے مگر ساری توجہ اداکاری پر مرکوز کر رکھی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اچھے گانے سننے کا شوق ہے اور جب بھی اداس ہوتی ہوں تو پرانے پاکستانی اور انڈین گانے سنتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری کمزور سہی لیکن ٹی وی انڈسٹری بہت مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک کئی ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ہے اس سے سو فیصد مطمئن ہوں اور اپنے کام سے لطف اندوز ہو رہی ہوں۔