بالی ووڈ (جیوڈیسک) ممبئی باکس آفس پر کئی کامیاب فلمیں دینے کے بعد اکشے کمار اور کترینہ کیف کی جوڑی ایک بار پھر بڑے پردے پر شائقین کو محظوظ کرنے کیلئے تیار ہے۔بالی ووڈ کے ہدایت کار اور پروڈیوسرسنجے لیلا بھنسالی اور شابینا خان کی پروڈکشن میں بننے والی ساتھ فلم “Ramana” کے ہندی ریمیک کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں اور اس سلسلے میں اکشے اور کترینہ کیف کو مرکزی کرداروں کیلئے بھی منتخب کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے دو سال قبل 2010 میں فلم تیس مار خان میں ایک ساتھ کام کیا تھا جو باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس کرنے میں ناکام رہی تھی جبکہ سنگھ از کنگ ، نا مستے لندن اور ویل کم جیسی ہٹ فلموں میں اکشے اور کترینہ کی جوڑی کو شائقین نے بے انتہا پسند کرتے ہوئے کامیاب جوڑی قرار دیا تھا۔