کترینہ کیف نے خطرناک اسٹنٹس کیلئے ٹریننگ لینا شروع کر دی

Katrina Kaif

Katrina Kaif

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف نے اپنی حالیہ ریلیز ایک تھا ٹائیگر میں کچھ خطرناک اسٹنٹس خود کرنے کے بعد اپنی اگلی دو فلموں میں تمام اسٹنٹس خود کرنے کی ٹھان لی ہے۔کترینہ کیف کی آنے والی فلمز میں دھوم تھری اور بالی ووڈ فلم نائٹ اینڈ ڈے کی ریمیک شامل ہیں دونوں ہی ایکشن فلمز میں بالی ووڈ باربی اپنے سارے اسٹنٹس خود کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور اس سلسلے میں آج کل ٹریننگ لے رہی ہیں۔

فلموں میں اکثر اسٹنٹس ایکٹرز کی جگہ بوڈی ڈبلز پرفارم کرتے ہیں لیکن کیٹ نے ٹھان لی ہے کہ وہ اسٹنٹس خود ہی کرینگی اس سلسلے میں ہالی ووڈ اسٹنٹ کوآرڈنیٹر کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں جو کہ جلد بھارت پہنچ کر کترینہ کی اسٹنٹ ٹریننگ میں حصہ لینگے اور شوٹس کے دوران بھی ان پر نظر رکھیں گے۔